پیپلزپارٹی کے لئے سب سے بڑی ترجیح انسانی زندگیوں کا تحفظ ہے، آصف علی زرداری

اسلام آباد، کراچی، لاہور(-) سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ سے کرونا وائرس کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ لی جبکہ اس موقع پر انہوں نے کرونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کے مؤثر کردار کی تعریف بھی کی، سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ سے بات کرتے ہوئے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آج سندھ حکومت کے فیصلوں کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے سب سے بڑی ترجیح انسانی زندگیوں کا تحفظ ہے، آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے اچھا کام کیا ہے، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں مستحق افراد تک رسائی اور ان کی امداد سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہئیے، آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہئیے کہ وہ اس سخت وقت میں سندھ سمیت تمام صوبوں کی مدد کرے۔