سندھ میں بجٹ کرونا کے نام پر تیزی سے ٹھکانے لگایا جانے لگا۔ اسلام آباد میں سی ڈی اے نے اصلی سینی ٹائزر گیٹ دو لاکھ میں لگوائے ہیں اور محراب پور میں پی پی پی حکومت نے پندرہ لاکھ لگا کر کیا مذاق کیاُ ہے

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک کا سندھ گورنمنٹ کی طرف سے مہنگے داموں سینیٹائز گیٹ خریدنے پر اظہار تشویش

سندھ گورنمنٹ ان کٹھن حالات میں بھی قومی خزانے کو چونا لگانے کی کوشش کررہی ہے۔ طاہر ملک

جو سینٹائزر گیٹ 2 لاکھ روپے کا مل رہے ہیں وہ سندھ گورنمنٹ نے 15 لاکھ میں خریدے ہیں۔ طاہر ملک

ایک طرف وفاقی حکومت غریب لوگوں میں امداد تقسیم کررہی ہے دوسری طرف سندھ گورنمنٹ غریب عوام کے پیسوں میں کرپشن کررہی ہے۔ طاہر ملک

سندھ گورنمنٹ کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ طاہر ملک

وزیر اعلی سندھ ویسے تو میڈیا پر بہت آتے ہیں، ایک بار میڈیا پر آ کر اس کی بھی وضاحت کریں۔ طاہر ملک

ان حالات میں بھی سندھ گورنمنٹ کرپشن کے طریقے ڈھونڈ رہی ہے۔ طاہر ملک

سندھ گورنمنٹ انڈسٹریز کھولنے کے لئے تاجر برادری کو بلیک میل کررہی ہے۔ طاہر ملک

چیئرمین نیب سے درخواست ہے ان کی کرپشن کا نوٹس لے۔ طاہر ملک

جاری کردہ
دفتر، طاہر ملک (مرکزی رہنما پی ٹی آئی)