مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتی ہوں: ڈاکٹر شاہدہ رحمانی

مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتی ہوں: ڈاکٹر شاہدہ رحمانی

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گزارش کی ہے کہ وہ ایسٹر کی خوشیاں منائیں لیکن گھروں پر رہیں۔

کراچی (12 اپریل 2020): پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گزارش کی ہے کہ وہ ایسٹر کی خوشیاں منائیں لیکن گھروں پر رہیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسٹر پیار محبت اور باہمی احترام کے جذبے کا نام ہے اور موجودہ حالات میں اس کے اظہار کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ خود کو گھروں تک محدود رکھ کر اپنا اور دوسروں کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا بلکہ وہ ملکی ترقی میں بھی ہاتھ بٹا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ شاہدہ رحمانی نے کہا کہ سندھ کی عوامی حکومت اپنے منشور کے مطابق بلاتفریق عوامی خدمت کر رہی ہے. انہوں نے فلاحی تنظیموں اور عوام سے اپیل کی کہ اس مشکل گھڑی میں مسیحی برادری کے ضرورتمند افراد کو بھی یاد رکھیں اور انکی بھرپور مدد کریں۔