نیازی کی نااہل سرکار سندھ حکومت کی کارکردگی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے: عمیر سولنگی

نیازی کی نااہل سرکار سندھ حکومت کی کارکردگی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے: عمیر سولنگی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان رہنما اور پیپلز کلچرل ونگ کراچی ڈویژن کے سابق انفارمیشن سیکریٹری عمیر سولنگی نے وفاقی وزراء کی جانب سے سندھ حکومت پر بلاجواز تنقید کو بوکھلاہٹ قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی نااہل سرکار سندھ حکومت کی کارکردگی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اس لئے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے سندھ حکومت پر تنقید کر رہی ہے۔ عمیر سولنگی نے فیصل واوڈا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واوڈا سندھ حکومت پر تنقید کے تیر برسانے کے بجائے اپنے حلقے کے عوام کی خبر لیں جو گزشتہ کئی ماہ سے انہیں تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا فیصل واوڈا وہی مشہور شعبدہ باز ہیں جنہوں نے کچھ ماہ قبل ٹی وی شو میں ٹیبل پر بوٹ رکھ کر پاکستان کی پارلیمان، سیاستدان، آئین، قانون اور پاک فوج کے ادارے کا مذاق اڑایا تھا۔عمیر سولنگی نے مزید کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں اور اس مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی یکجہتی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن نفرت کی سیاست کو فروغ دینے والے تحریک انصاف کے رہنما اپنی سیاست کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لئے عوام میں تفریق پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔