ہوپ فار ٹومارو ۔فلاحی تنظیم کی جانب سے مستحقین میں راشن ، ہینڈ واش، ماسک اور گلوز کی تقسیم

جیوے پاکستان نیوز رپورٹ ۔وحید جنگ۔ کرونا وائرس کے سبب شہر میں فلاحی تنظیم ہوپ فار ٹو مارو کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت ہنگامی مہم کے سلسلے میں امدادی و ریلیف کے کام جاری ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں مستحق افراد میں راشن ہینڈ واش فیس ماسک اور گلوز کی تقسیم کا کام جاری ہے ۔۔تنظیم کے رضاکاروں نے شہر بھر کی کچی آبادیوں میں محنت کشوں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے دھاری دار لوگوں کے خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ کھانا بھی تقسیم کیا ۔جس پر محنت کشوں نے خوشی کا اظہار کیا اور فلاحی تنظیم کے کاموں کو سراہا اور ان سے اظہار تشکر کیا ۔اس کے علاوہ فلاحی تنظیم کی جانب سے بچیوں کی شادی اور علاج کے لئے لوگوں کو نقد رقوم بھی فراہم کی گئیں ۔اس فلاحی تنظیم کے پلیٹ فارم سے شاندار کام کیا جارہا ہے اور تنظیم کے سی ای او شہریار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ عوام کو بھرپور تعاون کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اس فلاحی تنظیم کے پلیٹ فارم سے جس قدر ہوسکا لوگوں کی مدد اور خدمت کرتے رہیں گے

Shehreyar -Atif -CEO- Hopy -for- Tomorrow-

Atif- iqbal- Executive- Director -HIGH-Q -Pharma-