باہر گھومنے والے مرد کورونا وائرس باہر سے گھر لے جاتے ہیں اور خواتین کو متاثر کرتے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پیغام

*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 93 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں ؛

*گذشتہ 24 گھنٹوں میں 569 نئے ٹیسٹ کیے گئے ، جس سے 93 کیسز ظاہر ہوئے ؛ وزیراعلیٰ سندھ

*ابھی تک 13309ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں سے 1411مثبت آئے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

*گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 مریض انتقال کرگئے ، جو مجموعی مریضوں کا 2.1 فیصد ہے ؛ وزیراعلیٰ سندھ

*گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18 مریض صحتیاب ہوکر گھر جا چکے ہیں ؛ وزیراعلیٰ سندھ

*اب تک 389 مریض صحتیاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

*اس حساب سے کورونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی 28 فیصد ہے ؛ وزیراعلیٰ سندھ
*اس وقت 645 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

*7 مریض آئسولیشن سینٹر اور 992 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں؛ مراد علی شاہ

*71 مریضوں کی عمریں 1تا10 سال،118 مریضوں کی 11تا20 سال ہے ؛ وزیراعلیٰ سندھ

*311 مریضوں کی عمریں 21 تا30 سال اور 260 مریضوں کی 31 تا40 سال ہے ؛ وزیراعلیٰ سندھ

*196 مریضوں کی عمریں 41 تا50 سال اور 226 مریضوں کی عمریں 51 تا60 سال ہے ؛ وزیراعلیٰ سندھ

*152 مریضوں کی عمریں 61 تا70 سال اور 47 مریضوں کی عمریں 71تا80 سال ہے ؛ وزیراعلیٰ سندھ

5* مریضوں کی عمریں 81 تا 90 سال کے درمیان ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

*انفیکشن سے متاثرہ لوگوں کی عمریں بتا رہی ہے کہ کوئی بھی وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے ؛وزیراعلیٰ سندھ

اس لیے بہت ضروری ہے کہ عوام سماجی دوری اور لاک ڈائون کا خیال رکھیں؛ مراد علی شاہ

کُل کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں 68.3 فیصد مرد ہیں ؛ وزیراعلیٰ سندھ

کُل متاثرہ مریضوں میں 31.7 فیصد خواتین ہیں ؛ وزیراعلیٰ سندھ

اس حساب سے مرد اس مرض سے زیادہ متاثرہورہے ہیں کیوں کہ وہ باہر گھوم رہے ہیں ؛ وزیراعلیٰ سندھ

باہر گھومنے والے مرد کورونا وائرس باہر سے گھر لے جاتے ہیں اور خواتین کو متاثر کرتے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

*میں ایک بار پھر آپ سب کو درخواست کرتاہوں کہ لاک ڈائون پر عمل کریں ؛ وزیراعلیٰ سندھ

اپنا ، اپنے بچوں ، خاندان ، دوستوں اور تمام شہریوں کی حفاظت آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے ؛ وزیراعلیٰ سندھ

*احتیاط کریں گے تو سب محفوظ رہیں گے، ورنہ صورتحال بگھڑ جائے گی؛ وزیراعلیٰ سندھ

*اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائیں؛مراد علی شاہ