کراچی میں ماڈل گرل کی پراسرار موت

شہر قائد میں ایک ماڈل گرل کی پراسرار موت کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں موچکو کے علاقے میں ایسی کو قبرستان کے قریب سے ایک لاش ملی بعدازاں اس کی شناخت پولیس نے ارباب کے نام سے کی جو ایک ماڈل گرل اور کراچی کی رہائشی تھی ارباب کی ہلاکت پر ہونے والی تفتیش پولیس کو پتہ چلا کہ مقتولہ کے فون کی آخری لوکیشن گلزار ہجری کے ایک میٹرنٹی ہوم میں تھی پولیس نے مزید تفتیش کے لئے میٹرنٹی ہوم کی ایک نرس اور اس کے اسسٹنٹ کو گرفتار کیا نرس نے تفتیش کے دوران اعتراف کر لیا ہے کہ ماڈل گرل میٹرنٹی ہوم میں غلط انجکشن لگنے کےباعث ہلاک ہو گئی تھیں اور اسپتال انتظامیہ نے ماڈل گرل کیلاش موچکو کے علاقے میں ایدھی قبرستان کے پاس پھینک دی۔پولیس کو مزید تفتیش کے ذریعے پتہ چلا کہ رباب کو اسقاط حمل کے آپریشن کے لیے ارباب کا ایک دوست عمر وہاں پر لے کر آیا تھا وہ اسلام آباد کا رہائشی ہے اور پولیس اس کو تلاش کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں