کوروناکیخلاف جنگ میں بلاول بھٹوکابیان قومی یکجہتی کےخلاف ہے : فردوس عاشق

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا بیان قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔ سب جانتے ہیں کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں فیصلے مشاورت سے طے پاتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ بھی اس کمیٹی کے رکن ہیں اور سندھ کے عوام پاکستان کے شہری ہیں۔ بلاول بھٹو کا یہ بیان کورونا کے خلاف قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان تمام اکائیوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔ بلاول صاحب! شعبہ صحت اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کے دائرہ اختیار میں ہے۔ گذشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے سندھ میں آپ کی حکومت قائم ہے۔ یہ سیاست چمکانے کا وقت نہیں، متحد ہوکر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دینا ہے۔
گزشتہ روز بلاول بھٹو نے ایک غیر ملکی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں کہا تھا کہ وفاقی حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے سست رفتاری سے کام کر رہی ہے، وفاقی حکومت سے صوبوں کو بہت کم مدد مل رہی ہے اور تمام صوبے اپنے طور پر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کی اپوزیشن نے وفاقی حکومت کو مشترکہ کاوشوں کی پیشکش کی ہے.

Courtesy GNN Urdu