افغان طالبان کا آج 20 قیدی رہا کرنے کا اعلان

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
افغان طالبان کا آج 20 قیدی رہا کرنے کا اعلان
افغان حکومت سے مذاکرات میں پیچھے ہٹنے کے بعد طالبان کی طرف سے پیش رفت ہوئی ہے، افغان طالبان نے آج 20 قیدی رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہےطالبان کے قطر میں واقع سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ طالبان آج افغان انتظامیہ کے 20 قیدی رہا کریں گے۔سہیل شاہین نے سوشل میڈیاپر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان 20 قیدیوں کو آج قندھار میں ریڈ کراس نمائندوں کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے طالبان نے قیدیوں کے تبادلے پر اختلاف کے سبب افغان حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Courtesy jang news