شہباز گل ترقی کرکے صوبائی حکومت کی بجائے وزیراعظم ہاؤس میں رونق افروز ہیں

‏شہباز شبیر المعروف شہباز گل معاون خصوصی و مشیر خاص وزیراعظم پاکستان کو 20 جون 2009 لیٹر نمبر 1033/2008-IIU-80 کے ذریعے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے جرم میں 14 دن کی تنخواہ دے کر نوکری سے نکالا گیا تھا۔ اس کے بعد اس ہیرے پر چئیرمین تحریک انصاف کی نظر پڑ گئی اور آج کل وہ نعیم الحق مرحوم کی جگہ وزیراعظم ہاؤس میں ہیں…. ذرائع کے مطابق شہبازگل نے وزیراعظم عمران خان کا اعتماد حاصل کرلیا ہے اور وہ ان کی رضامندی سے ہی اہم خدمات انجام دے رہے ہیں اس میں کوئی کسی کو شک نہیں ہے کہ شہباز کے لیگ ذہین اور چالاک انسان ہیں اور وہ اس حکومت کی ضرورت بن چکے ہیں پہلے صوبائی سطح پر وہ اپنی خدمات انجام دیتے رہے اور اب مرکزی سطح پر وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ۔