اسلام اباد کی مارگلہ ہلز میں بنے ہوئے مارگلہ ہائیکنگ ایریا میں ایک خونخوار چیتے کی آمد سے خوف

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بلند پہاڑیوں مارگلہ ہلز پر بنے ہوئے مارگلہ ہائیکنگ ایریا میں ایک جوان چیتا دیکھا گیا ہے جو اچانک کہیں سے آیا اور جنگل میں غائب ہوگیا لیکن اسے وہاں لگے ہوئے کیمروں میں سے ایک کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا ۔متعلقہ حکام کے مطابق یہ ایک جوان میل چیتا ہے جو خطرناک بھی ہو سکتا ہے اس لیے محتاط رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے اس کی تلاش کی جا رہی ہے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ اس علاقے میں اس قدر خطرناک چیتا دیکھا گیا ہے ۔مارگلہ ہلز کے ہائیکنگ ایریا میں بڑی تعداد میں لوگ ہائیکنگ کے لیے آتے ہیں دوسرے شہروں سے بھی لوگ یہاں پر ہائیکنگ کے لیے آتے ہیں اب اس چیتے کی تصویر سامنے آنے کے بعد لوگوں پر خوف طاری ہے اور حکام انہیں احتیاط برتنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔