سینئر صحافی اور جیوے پاکستان کے ایگزیکٹو ایڈیٹر وحید جنگ کو صدمہ، بڑے بھائی محمد عقیل انتقال کر گئے

سینئر صحافی اور جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے ایگزیکٹو ایڈیٹر، وحید جنگ کےبڑے بھائی محمد عقیل کراچی میں انتقال کرگئے وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے ۔ہفتے کی صبح وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔شہر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے شام چار بجے ان کی طرف ین عظیم پورہ قبرستان میں کی گئی ۔ وحید جنگ کے مطابق ان کے بڑے بھائی محمد عقیل بوتیک کے کاروبار سے منسلک تھے وہ انتہائی شریف اور بھلے مانس انسان تھے انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑا ۔
کراچی کے صحافیوں اور جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی انتظامیہ اور اراکین ایڈیٹوریل بورڈ نے وحید جنگ سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم محمد عقیل کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا کی ہے اللہ تعالی مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔