آپ نیوز ٹی وی کی نشریات آج سے فوری طور پر بند، ملک ریاض کی طرف سے کارکنوں کو بتا دیا گیا

میڈیا انڈسٹری جو پہلے سے ہی مشکلات کا شکار تھی اس کے لیے ایک اور بری خبر آئی ہے آپ نیوز ٹی وی چینل کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے آپ نیوز ٹی وی کی انتظامیہ نے چینل کی نشریات آج 11 اپریل سے فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
انتظامیہ کی جانب سے چیئرمین ملک ریاض کا نام لے کر کارکنوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ چند ناگزیر قانونی اور تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر آپ نیوز اردو چینل کو چلانا ممکن نہیں رہا اس لیے فوری طور پر آج 11 اپریل سے آپ نیوز کی نشریات بند کی جارہی ہیں ۔
انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ نیوز سے وابستہ تمام کارکنوں کے واجبات ادا کیے جائیں گے جس کے تحت مارچ کی تمام تنخواہیں 14 سے 15 اپریل کو ادا کردی جائیگی ۔
اپریل سے گیارہ مئی کے نوٹس پیریڈ کی تنخواہ بھی 21 اور 22 اپریل کو ادا کر دی جائے گی۔


اس کے علاوہ چیئرمین ملک ریاض نے کارکنوں کی مشکلات کے پیش نظر 11 مئی کے بعد اگلے تین ماہ کی نصف تنخواہ ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو باقاعدگی سے کارکنوں کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوتی رہے گی ۔
چیئرمین اس دوران اپنے ملکیتی لائسنس پر نیا چینل شروع کریں گے جس میں آپ نیوز سے وابستہ کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمت کا موقع فراہم کیا جائے گا چیئرمین کی جانب سے تمام کارکنوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے ۔
اس اعلان کے سامنے آتے ہیں آپ نیوز کے ملازمین میں سخت مایوسی کی لہر دوڑ گئی اور ایک دوسرے سے دکھ کا اظہار کرتے رہے ۔
میڈیا انڈسٹری میں یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ ملک ریاض جیسے بزنس ٹائیکون کو جنید سپریم کورٹ میں بھی جرمانے لگ چکے ہیں حکومت آخر ٹی وی اور اخبار چلانے کی اجازت دیتی ہیں کیوں ہے ایسا لگتا ہے کہ ملک ریاض وزیراعظم عمران خان اور بعض طاقتور حلقے آزادی اظہار کے خلاف ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں صحافیوں کے لئے آپ نیوز ٹی وی کا بند ہونا انتہائی افسوسناک خبر ہے ۔