بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ میں ٹیلی فونک گفتگو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ میں ٹیلی فونک رابطہ،   چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ لی،   کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافے کی بھرپور کوششیں کررہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ کی بریفنگ،  لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی ٰسندھ کی بریفنگ،   سندھ حکومت کے اقدامات سے شہریوں کا ریاست پر اعتماد مضبوط ہوا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،   اس وقت سندھ حکومت کی سب سے بڑی ترجیح لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنانا ہونا چاہئیے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،   سندھ حکومت تعریف کی مستحق ہے، آپ نے عوامی حکومت کے تصور کو عملی شکل دی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری