پولیس افسرکا بٹوا غائب، 3 خواتین حوالات میں بند، بازار سے گھر آرہی تھیں، راستہ میں ایک بٹوا پڑا ملا میں نے اٹھالیا، پولیس کے آنے پر بٹوا واپس کردیا

نواب شاہ : سرکاری افسرکے بٹوے کی گمشدگی پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ،انسپکٹر مبین احمد پریھاڑ کاوومین پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ سے ضروری معلومات کے بعد پرانا نواب شاہ کے مکرانی محلہ کے ایک گھر پہنچ گے بٹوا ملنے کے باوجود عمررسیدہ خاتون فرزانہ سمیت،پروین، ریکھا،سکینہ کو حراست میں لیکر حوالات میں بندکردیا، گرفتار عمر رسیدہ خاتون نے صحافیوں کو بتایاکہ میں بازار سے گھر آرہی تھی راستہ میں ایک بٹوا پڑا ملا میں نے اٹھالیا پولیس کے آنے پر بٹوا واپس کردیا میں نے بٹوا کھولا تک نہیں پولیس نے میرے ساتھ میرے گھرکی تینوں خواتین کو گرفتار کرلیاہے ذرائع کے مطابق خاتون سے ملنے والا بٹوا سرکاری آفیسر کے حوالے کردیاگیاہے بتایا جاتاہے کہ افسر کے مطابق بٹوے میں سامان موجود ہے واقعے سے متعلق معلوم کرنے پر وومین پولیس نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے