پاکستان کی خوبصورت اور سدا بہار جوڑی

فضیلہ قاضی اور ان کے شوہر قیصر خان نظامانی کا شمار پاکستان شوبز کی انتہائی مقبول خوبصورت اور سدا بہار جو ڑی کے طور پر ہوتا ہے۔ دونوں میاں بیوی جتنے اچھے اداکار ہیں اتنے ہی اچھے انسان اور دوست ہیں ۔ٹی وی اسکرین پر اپنی قدرتی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے چھا جانے والا یہ جوڑا ایک ساتھ اور الگ الگ کرداروں میں انتہائی یادگار ڈرامے کرچکا ہے ان کی اداکاری باکمال ہے اور ان کے مداحوں میں ہمیشہ اضافہ ہی ہوا ہے لاک ڈاؤن کے دوران قیصر خان نظامانی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ یہ تصویر سوشل میڈیا والپیپر آویزاں کی تو ان کے چاہنے والوں نے دونوں کی تعریف کے پل باندھ دیے اور دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جن میں ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے ۔