پی آئی اے کاخصوصی طیارہ چین سےطبی سامان لےکر پاکستان پہنچ گیا

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی طرف سے امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، چین سے پاکستان ایئر لائن کا ایک اورخصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔ پاکستان ایئر لائن کا 777 جہاز چینگڈو سے 22 ٹن سامان لیکر پاکستان پہنچا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اسلام آبادایئر پورٹ پر سامان وصول کیا۔
این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق چین سے آج آنے والے سامان میں 59 وینٹی لیٹرز اور 936 کلو سرجیکل ماسک شامل ہیں ۔ سامان میں 68 ہزار660 میڈیکل ماسک ،ایک لاکھ 60ہزار نان میڈیکل ماسک موجود ہیں ۔ جبکہ حفاظتی گاؤن کےلیے 1720 کلو بغیر سلا کپڑا بھی آیا ہے۔دستانے اور تیار حفاظتی سوٹ، تھرمامیٹر اور حفاظتئ عینکیں، گلوکوزاورہینڈسیینائٹرز بھی سامان میں شامل ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں ، ٹیسٹنگ کٹس اورمشینوں کی کمی نہیں ہے۔ چین سے آنے والا تمام سامان صوبوں کو فراہم کریں گے ۔

Courtesy Gnn urdu