حفاظتی کٹس مانگنے والے ڈاکٹر کا انتقال

حفاظتی کٹس مانگنے والے ڈاکٹر کا انتقال
برطانیہ میں اس مسلمان ڈاکٹر کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوگئی ہے جنہوں نے وزیراعظم بورس جانسن سے طبی عملے کو حفاظتی سامان کی فراہمی کے لیے کہا تھا۔
بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ برطانوی ڈاکٹر عبدالمعبود چودھری کا انتقال جمعرات کو ہوا۔ وہ 15 دن تک کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتہائی نگہداشت میں رہے۔
تین ہفتے قبل انہوں نے برطانوی وزیراعظم کو ایک پیغام میں کہا تھا کہ کورونا سے طبی عملے کو سب سے زیادہ خطرہ ہے کیونکہ وہ مرضوں سے براہ راست رابطے میں ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالمعبود چودھری نے کہا تھا کہ ہر شہری کی طرح ڈاکٹروں کو بھی زندہ رہنے اور محفوظ رہنے کا حق ہے۔
واض رہے کہ برطانیہ میں وائرس سے سات ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔Pakistan24.tv-report