ملیر کے علاقے گلستان سوسائٹی اور چراغ کالونی میں 24 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

 ملیر کے علاقے گلستان سوسائٹی اور چراغ کالونی میں  24 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے رپورٹ آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر ملیر نے دونوں علاقے سیل کرنے کی احکامات جاری کردئے کچھ دن پہلے گلستان سوسائٹی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اسی خاندان کے مزید 10 افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے چراغ کالونی میں بھی پانچ افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے متاثرہ مریضوں کو اسپتال کے آئیسولیشن وارڈز میں منتقل کردیا گیا ڈپٹی کمشنر ملیر نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو علاقے میں جراثیم کش اسپرے کرنے کی ہدایت کردی