سید حمزہ گیلانی کو قونصل پریس جدہ نامزد

حکومت پاکستان نے  انفارمیشن گروپ کے  سابق ڈائیریکٹر  جنرل پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ لاہور  سید  حمزہ گیلانی  کو  قونصل پریس  جدہ نامزد کردیا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد  سید حمزہ گیلانی  جلد  جدہ میں  اپنی ذمہ داریاں سنبھالینگے ۔  کرونا وائرس کی وجہ سے فضائی پابندیوں کی بناء پر  انکی جدہ آمد  میں چند ماہ کی تاخیر متوقع ہے۔