سرکاری اشتہارات کی مد میں جو ادائیگیاں زیرالتوا ہیں ان کی ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ میڈیا ملازمین کی تنخواہ اور واجبات ادا ہوسکیں

سندھ حکومت کے ذمے سرکاری اشتہارات کی ادائیگیاں طویل عرصے سے التوا کا شکار ہیں جس کی وجہ سے میڈیا ملازمین کو کافی مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس دیرینہ مسئلہ کو حل کریں اور سرکاری اشتہارات کی مد میں جو ادائیگیاں زیرالتوا ہیں ان کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ میڈیا ملازمین کی تنخواہ واجبات ادا ہوسکیں اور انہیں مالی مشکلات سے نجات ملے۔