نازیہ ملک کو بھارتی نیوز ویب سائٹ کی جھوٹی خبر کی وجہ سے کافی ذہنی اذیت برداشت کرنی پڑی

ایک بھارتی نیوز ویب سائٹ thefauxy.comکی طرف سے پاکستانی اداکارہ مارننگ شو کی ہوسٹ اور بیوٹی ایکسپرٹ نازیہ ملک کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبر چلانے کی وجہ سے نازیہ ملک کو کافی دنوں سے ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا انہیں اپنے دوستوں رشتہ داروں اور ساتھی ورکرز کی جانب سے بےشمار کال موصول ہونے لگیں اور اس خبر کے حوالے سے پوچھا جانے لگا جس پر نازیہ ملک سخت ذہنی اذیت سے گزری انڈین ویب سائٹ نے فیس بک سے ان کی تصویر چورا کر ان کے شوہر کے خلاف ایک من گھڑت جھوٹی خبر چلائی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کے شوہر چار سال سے ایک انڈین گرل فرینڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بیوی کو وقت نہیں دیتے  ۔اس خبر میں کوئی حقیقت اور سچائی دور دور تک نہیں کیونکہ نازیہ ملک اور ان کے شوہر عمران رشید انتہائی ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے شوہر کی ایسی کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے جس کا ذکر انڈین ویب سائٹ نے کیا ۔
جیوے پاکستان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے نازیہ ملک نے کہا کہ دیکھ لیں کس طرح بھارتی میڈیا اور ان کے نیوز ویب سائٹ اور بلاگر پاکستانیوں کے خلاف جھوٹا منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف پاکستانیوں کو ذہنی اذیت دینا اور لوگوں کو گمراہ کرنا ہے ۔ نازیہ ملک کے خلاف انڈین ویب سائٹ کی جھوٹی اور بے بنیاد خبر سے ایک مرتبہ پھر انڈین میڈیا کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے ۔