کراچی، لاک ڈاؤن، شہریوں کے پتھراؤ سے خاتون SHO زخمی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی سے روکنے پر شہری مشتعل ہو گئے۔
مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا، پتھر لگنے سے پیر آباد تھانے کی خاتون ایس ایچ او زخمی ہوگئیں۔
سندھ گورنمنٹ کی جانب سے لاک ڈاؤن کی پابندی کو ہوا میں اڑاتے ہوئے اورنگی ٹاؤن میں نمازِ جمعہ کے اجتماع میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔
پولیس نےکورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو جمع ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے مشتعل ہو کر پولیس پر پتھراؤ کر دیا۔