وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، مہدی شاہ حال ہی میں عراق سے واپس آئے تھے، کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد گزشتہ 3 ہفتوں سے کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلی سندھ کے بہنوئی کی جان لے لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہدی شاہ کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد علیل تھے اور گزشتہ 3 ہفتوں سے کراچی کے سرکاری ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

تاہم اب وہ زیادہ علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مہدی شاہ کچھ ہفتے قبل ہی عراق سے واپس آئے تھے جس کے بعد ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ مہدہ شاہ کے پاس ایم ڈی سائٹ کا عہدہ بھی تھا۔ واضح رہے کہ ملک میں اب تک کرونا وائرس کے باعث 64 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ میں جبکہ سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ جمعرات کے 230 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک بھر سے اب تک 4400 سے زائد کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ کے بہنوئی مہدی شاھ کے انتقال پر اظہار افسوس

گورنر سندھ کی مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے – گورنر سندھ

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے رکن اور ممبر قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی علی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔ان کے دراجات بلند کرے ان کی مغفرت فرمائے ،اور مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک کا چیف منسٹر سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
دکھ کی گھڑی میں مراد علی شاہ اور اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں۔ طاہر ملک

پروردگار عالم سے مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔ طاہر ملک

پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما و پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کراچی ڈویژن کے سابق سیکریٹری اطلاعات عمیر سولنگی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی سید مہدی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عمیر سولنگی نے کہا کہ سید مہدی شاہ ایک بہترین افسر اور زبردست انسان تھے۔ عمیر سولنگی نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ عمیر سولنگی نے مرحوم کے لئے جنت الفردوس اور غمزدہ خاندان کے لیئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ واضح رہے مہدی شاہ کرونا کا شکار ہوئے تھے اور تین ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے
وزیر اطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ کی وزیر اعلیٰ سندھ کےبہنوئی سیدمہدی شاہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور تعزیت

سیدمہدی شاہ خوش اخلاق اور نفیس انسان تھے
مرحوم کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں

دعا ہے اللہ تعالیٰ سیدمہدی شاہ کے درجات بلند فرمائیں
مرحوم کےلواحقین کو اللہ صبر جمیل عطا کرے