کرونا اور لاک ڈاؤن کے دوران واٹر بورڈ کی مثالی شہری خدمات پر واٹربورڈ کے دشمن عناصر کی نیندیں حرام

واٹر بورڈ کی مثالی شہری خدمات خصوصا لاک ڈاؤن کے دوران کرونا جیسی مخلوق وبا کے باوجود واٹربورڈ کے افسران اور محنت کشوں کی خدمات کی وجہ سے واٹربورڈ کے دشمن عناصر گھبرا گئے ہیں اور ان کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور وہ اپنے تاریک مستقبل سے خوفزدہ ہو کر محنت کشوں کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے مختلف چینلز کے نام پر جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں جبکہ ان چینلز کے بیوروچیف اور رپورٹرز نے ایسی جعلی خبریں نشر کرنے کی سختی سے تردید کی ہے ان واقعات سے متعلقہ ٹی وی چینلز کو مطلع کر کے تمام قانونی کارروائی کے لئے ان کے نمبرز بھی دے دیے گئے ہیں واٹر بورڈ سوشل میڈیا پر واٹر بورڈ سے متعلق جعلی اور شر پسندی پر مبنی خبریں شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اس سلسلے میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم برانچ سے ہمارے قانونی ماہرین رابطہ بھی کر رہے ہیں شہریوں سے واٹر بورڈ کے ترجمان کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان شرپسندوں کی اوچھی حرکتوں کو خاطر میں نہ لائیں اور واٹر بورڈ ملازمین اپنے حوصلے بلند رکھیں مزید بھرپور انداز میں اپنے فرائض منصبی ادا کرکے سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانے پر مجبور کردیں