پاکستانی ٹی وی اسٹار نازیہ ملک کے خلاف انڈین ویب سائٹ کی منفی اور جھوٹی خبر ۔نازیہ ملک کے وکیل نے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

پاکستانی ٹی وی اسٹار نازیہ ملک کے خلاف ایک بھارتی ویب سائٹ دی فا کسی ڈاٹ کام کی طرف سے منفی اور جھوٹی نیوز چلا نے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد نازیہ ملک نے اپنے وکیل کے ذریعے بھارتی ویب سائٹ کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے نازیہ ملک کے وکیل لیاقت علی خان گبول کی طرف سے انڈین ویب سائٹ کو دس ملین امریکی ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انڈین ویب سائٹ نے لاکھ ڈاؤن کے دوران اپنی ویب سائٹ پر پاکستانی ٹی وی اسٹار نازیہ ملک اور ان کے شوہر عمران رشید کی ایک تصویر فیس بک سے چرا کر جھوٹی خبر چلا دی ۔جب نازیہ ملک کو اس خبر کا پتہ چلا تو انھوں نے اپنے قانونی مشیر سے مشاورت کی اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈائریکٹر ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو قانونی کاروائی کرنے کے لیے درخواست ارسال کی ۔

سائٹ کی طرف سے ٹی وی اسٹار نازیہ ملک اور ان کے شوہر عمران رشید کی تصویر فیس بک سے چوری کرکے منفی اور جھوٹی نیوز چلا کر انہیں بد نام کرنے کی کوشش کی گئی ۔
نازیہ ملک کا اپنے وکیل کے ذریعے کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے اور ہم دونوں میاں بیوی ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہے ہیں انڈین ویب سائٹ نے مجھے بد نام کرنے کے لیے غلط خبر نشر کی جس پر دس ملین امریکی ڈالر کے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے ۔

nazia malik fake news india thefauxy website