پاکستانی ٹی وی اسٹار نازیہ ملک کے خلاف انڈین ویب سائٹ کی منفی اور جھوٹی خبر، نازیہ ملک کے وکیل نے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

پاکستانی ٹی وی اسٹار نازیہ ملک کے خلاف ایک بھارتی ویب سائٹ دی فا کسی ڈاٹ کام کی طرف سے منفی اور جھوٹی نیوز چلا نے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد نازیہ ملک نے اپنے وکیل کے ذریعے بھارتی ویب سائٹ کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے نازیہ ملک کے وکیل لیاقت علی خان بول کی طرف سے انڈین ویب سائٹ کو دس ملین امریکی ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انڈین ویب سائٹ نے لاکھ ڈاؤن کے دوران اپنی ویب سائٹ پر پاکستانی ٹی وی اسٹار نازیہ ملک اور ان کے شوہر عمران رشید کی ایک تصویر فیس بک سے چورا کر جھوٹی خبر چلا دی ۔جب نازیہ ملک کو اس خبر کا پتہ چلا تو انھوں نے اپنے قانونی مشیر سے مشاورت کی اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈائریکٹر ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو قانونی کاروائی کرنے کے لیے درخواست ارسال کی ۔
نادیہ علی کے خلاف 22 مارچ 2020 کو سوشل میڈیا پر انڈین ویب سائٹ سے وائرل ہونے والی نیوز کو چیک کیا تو پتہ چلا کہ انڈین ویب سائٹ کی طرف سے ٹی وی اسٹار نازیہ ملک اور ان کے شوہر عمران رشید کی تصویر فیس بک سے چوری کرکے منفی اور جھوٹی نیوز چلا کر انہیں بد نام کرنے کی کوشش کی گئی ۔
نازیہ ملک کا اپنے وکیل کے ذریعے کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی کوئی گرل فرینڈ نہیں ہے اور ہم دونوں میاں بیوی ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہے ہیں انڈین ویب سائٹ نے مجھے بد نام کرنے کے لیے غلط خبر نشر کی جس پر دس ملین امریکی ڈالر کے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے ۔