یو ٹیلٹی اسٹور کے ذریعے ڈھائی ارب کے رمضا ن پیکیج  پر تحفظات

حکو مت مارکیٹ کی ہر کریا نہ دکان پر اشیائے خرید کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر تی تو بہتر ہوتا، کوکب اقبال
ریلیف پیکیج کی نگرانی کے لئے ٹاسک فورس بنائی اور یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والے صارفین کا ریکارڈ رکھا جا ئے
  کرا چی :  ڈھائی ارب کے رمضا ن پیکیج سے پو رے ملک کے صارفین یو ٹیلٹی اسٹور کے ذریعے فا ئدہ حا صل نہیں کر سکیں گے ۔صارفین کو حقیقی معنو ں میں ریلیف دینے کے لیے ربو ت کا نظام کو رائج کر نا ہو گا حکو مت یو ٹیلٹی اسٹورز کے بجا ئے مارکیٹ کی ہر کریا نہ دکان پر اشیائے خرید کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر تی۔یو ٹیلٹی اسٹورز کی کا رکر دگی پر پہلے ہی سوالیہ نشان ہے کبھی اشیاء کی عدم دستیابی اور کبھی وزن اور غیر معیاری اشیاء کی شکایت عام ہیں ۔یہ بات کنزیو مر ایسوسی ایشن آ ف پاکستان کے چیئر مین کو کب اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہو ئے کہی انہو ں کہا کے گزشتہ روز کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے 5.2ارب روپے کی رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی ہے ۔ حکو مت یقیناً صا رفین کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر تی نظر آ رہی ہے  مگر گزشتہ کئی سالو ں میں یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے صارفین کے فراہم کئے جانے والے ریلیف پیکج کا براست صارفین کو فائدہ حاصل نہ ہو سکا کیونکہ پورے ملک میں یو ٹیلٹی اسٹور صا رفین کی دسترس سے با ہر ہیں انکی تعداد بہت کم ہے اور صارفین کو گھنٹون لائن میں لگنے کے باوجود اشیاء دستیاب نہیں ہوتیں۔ کو کب اقبال نے کہاکہ اگر صارفین دور دراز علاقوں میں رکشہ یا دوسری سواری کر کے یو ٹیلیٹی اسٹور پر چلے جائیں تو انکا ٹرانسپورٹ کا کرایہ سستی اشیاء کی خریداری میں پورا ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر حکومت اشیا ء خرید اور اشیا ء خوردنی پر مختلف ٹیکسوں اور کسٹم ڈیو ٹی کو  صفر ریٹ پر کر دیتی ہے تو عام صارف کو محلہ کی دکان سے ہی کم نرخوں پر اشیاء میسر آسکتی ہیں ۔کنزیومر ایسوسی ایشن کے چئیرمین نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی توجہ مبذول کراتے ہو ئے کہا کے یوٹیلٹی اسٹورز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ان اسٹورز سے خریداری کرنے والے صارفین کا ریکارڈ رکھا جا ئے تا کہ صارفین کو یو ٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کرتے ہو ئے NICکارڈنمبر رسید جاری کرنے سے پہلے فیڈکیا جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ کتنے صارفین نے حکومتی رمضان پیکج سے فائدہ حاصل کیا انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیو مر اسو سی ایشن یو ٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ اور میڈیا کے نما ئندہ پر مشتمل ٹاسک فورس بنائی جائی تاکہ صارفین کو دیا جانے والا ریلیف پیکج کا فائدہ صرف اور صرف صارفین کو حاصل ہو سکے ۔