مثال قائم کرنی ہے تو عمران خان اپنا استعفیٰ دے کر کٹہرے میں کھڑے ہوجائیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ’’ عمران صاحب ‘‘خود احتسابی کی بات تب کریں جب خود کو اور بزدار صاحب کو قانون کے حوالے کردیں، روشن مثال قائم کرنی ہے تو ’’عمران صاحب‘‘ استعفیٰ دیں، احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہوں، حکومتی ترجمان کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم کی تاریخ ’’انکا ہاتھ دوسروں کی جیب میں‘‘سے بھری پڑی ہے،آٹے چینی چوری کے سب فیصلوں پر عمران و بزدار صاحب کے دستخط ہیں، عمران اور بزدار صاحب بھی گرفتار ہوں ، سزائے موت کی چکیوں میں رہ کر آٹا اور چینی کے اپنے فیصلوں کا جواب دے دیں۔’’ عمران صاحب‘‘ نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں، ترجمان مسلم لیگ(ن) نے کہاکہ جب شوگر مل والے گھر بنا کر دیں ، گاڑی خرید کر دیں،کچن ، پارٹی اور دھرنے کا خرچہ چلائیں تو اپنی شوگر مل لگانے کی کیا ضرورت ہے؟ ’’عمران صاحب‘‘ کی تاریخ ’ان کاہاتھ دوسروں کی جیب میں، سے بھری پڑی ہے۔