کرونا کے خوف کے بعد دنیا میں پہلا جشن، لوگوں کے چہروں کی خوشی دیدنی تھی

چین میں کورونا وائرس کے مرکزی شہر ووہان سے 77روزکے طویل لاک ڈاؤن ختم ہوگیا، ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کا ووہان کی سڑکوں پر جشن ،ملک میں نئے متاثرین کی تعداد میں کمی کے بعد سفری پاپندیوں میں نرمی، پروازیں اور ٹرین سروس بحال کردی گئی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں چینی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ووہان میں موجود پاکستانی طلبہ کی تصویریں شیئر کیں جس میں وہ لاک ڈاؤن کے اختتام پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں، ووہان کے گرد ٹول پلازوں پر لگی رکاوٹیں ہٹانے کے بعد قطار میں لگی گاڑیوں سے باہر نکل کر شہریوں نے ہارن بجا کر طویل انتظار کے بعد آنیوالے اس لمحے کا جشن منایا گیا، ووہان سے صوبہ شان ڈونگ میں اپنے گھر کی جانب جانیوالے ایک تاجر گو لے نے کہا کہ میں اپنے آبائی قصبے کی جانب جانے کےلئے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔