ڈاکٹروں کے میڈیا پر آنے پر پابندی کیوں عائد کی گئی؟ وجہ سامنے آگئی

وزارت صحت نے اسپتالوں کے افسران اور ڈاکٹرز کے میڈیا پر آنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی افسر یا ڈاکٹر کو ٹی وی پروگرام یا اخبارات میں بیان دینے کی اجازت نہیں ہوگی، اس ضمن میں ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس کو حکومتی احکامات کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹروں پر میڈیا پر آنے پر پابندی اسلئے آیت کی گئی ہے کہ اسپتالوں کے اندرونی حالات اور مریضوں کے بارے میں اصل تفصیلات عوام کے سامنے نہ آسکیں۔ حکام کو اچھا ہے کہ ڈاکٹر اور ہسپتالوں کے افسر اگر میڈیا پر آئے تو وہ بہت سی ایسی باتیں بتا دیں گے جن سے عوام میں خوف پیدا ہوسکتا ہے یا لوگ سنسنی پھیلا سکتے ہیں ۔لوگوں کو خوف زدہ ہونے اور سنسنی پھیلنے سے روکنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔