کے الیکٹر ک کی جانب سے بھیجے گئے بجلی بلز کی ادائیگی ایک ماہ کیلئے موخر

کے الیکٹر ک کی جانب سے 2020 کے اوسط بنیادوں پر بھیجے گئے بجلی کے بلز کی ادائیگی ایک ماہ کیلئے موخر کردی ہے ،نیپرا کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ کرونا وبا ءکی وجہ سے مارچ کے اوسط بینادوں پر بھیجےگئے بلز بہت زیادہ ہیں، نیپرا نے موجودہ صورتحال کی وجہ سے یہ معاملہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا تاکہ صارفیں کو ریلیف دیا جا سکے جس پرکے الیکٹرک کی انتظامیہ نے صارفین کو یہ اوسط بل اپریل کے بلوں کے ساتھ اصل میٹر ریڈنگ کے مطابق ادا کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے ،اس ضمن مین صارفین سے کوئی لیٹ چارجز وصول نہیں کیے جائینگے ۔