حریم شاہ : ٹک ٹاک Tik Tok گرل کی ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش، ڈونلڈ ٹرمپ پریشان

کبھی ویڈیوز،کبھی بیان بازی،کبھی ٹوئٹ، ٹک ٹاک گرل ہار نہیں مانے گی۔ اب کے بھی کچھ ایسا کر دکھا یا کہ  امریکی صدر کو بھی کردیا حیران پریشان۔  جی ہاں۔۔ حریم شاہ نے کیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی ایک خواہش کا اظہار۔۔ کیا ڈونلڈ  ٹرمپ  مان جائیں گے ان کی بات؟؟ ہمیں بھی ہے ان کے جواب کا انتظار۔۔
حریم کی خواہش
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرنے کے ساتھ ان کے ساتھ ویڈیو بنانےکی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔(بس پاکستانیوں یہی کانفڈینس چاہیے)


حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا  ہے کہ”میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟”  (ٹرمپ بھیا بتادو  نا۔۔۔۔!!)
واضح رہے ٹک ٹاک گرل نے اس سے قبل اپنی ایک توئٹ میں چینل کا نام بتائے بغیرکہا تھا کہ انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی آفر ہوئی ہے۔ اس حولے سے انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس کے ساتھ  حریم شاہ نے پیغام لکھا تھا کہ “اس رمضان سب کریں گے توبہ استغفار میرے ساتھ”۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے خواہش کے اظہار کے بعد سوشل صارفین بھی ایکٹیو  ہو گئے ہیں اور حریم شاہ کی اس خواہش پردلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
ادیپ اینجل نامی صارف نے دلچسپ جف  کے ذریعے حریم شاہ کو رپلائی  دیتے ہوئے گڈ لک بھی کہا ہے۔
ایک صارف نے ان کو رمضان ٹرانسمیشن  کرنے کے حوالے سے یاد دہانی بھی کروائی  کہ آپ تو رمضان ٹرانسمیشن کرنے والی تھیں تو اب کیا ہوا؟
ایک صارف نے  حریم کی ٹوئٹ کے رپلائی میں  جف (gif)  کے ذریعے حرہیم کو ٹرمپ کا انکار ہی  پہنچا دیاہے۔
 ہمیشہ تنقید کی زد میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے گزشتہ برس دفتر خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی  جس پر تنازع کھڑا ہوا تھا۔ اس کے بعد  سے یہ سلسلہ اب تک تھما نہیں ہے ۔ کبھی سیاسی شخصیت اور کبھی کرکٹرز، ویڈیوکالز،اور کبھی سوشل میڈیا پر بڑے بڑے سیاستدانوں سے دھمکیوں بھرا مذاق کرنے والی حریم شا

ہ کی ٹوئٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔