کراچی الیکٹرک کے صارفین پریشان نہ ہوں حکومت سندھ عوام کے ساتھ ہے ۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ

موجودہ بل کی عدم ادائیگی پر کراچی الیکٹرک کسی بہی صارف کی بجلی نہیں کاٹے گی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے الیکٹرٹ انتظامیا کو تنبیہ کرتے ہوۓ کہا کراچی الیکٹرک فوری طور ایوریج بلوں کو ختم کرے ایورج بل پر کراچی کے عوام میں اشتعال پایا جارہا ہے,وزیر توانائی سندھ نے کہاکہ K.E کو موجودہ صورتحال میں کاروبار سے بالاتر ہوکر سوچنے کی ضرورت ہے اور بل میٹر ریڈنگ کے بنیاد پر جاری کئے جائیں امتیاز شیخ نے کہا یہ وقت ایک دوسرے کے خیال کرنے اور مدد کرنے کا ہے اس وقت سندھ حکومت کی توجہ ذیادہ سے ذیادہ عوام کو رلیف دینے پر مرکوز ہے ہم عوام کے دکھ بانٹانا چاہتے ہیں انشاءاللہ بہت جلد سب مل اس عالمی وباء کو شکست دینگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے 4000 روپے تک کے بل میں چھوٹ دی ہے مارچ اور اپریل کے بل یکمشت وصول نہیں کئے جائیں گے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سختی سے عمل کرایہ جاۓ گا سندھ حکومت عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی