ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی کفالت، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آغاز ہوگیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگیوں کا آغازہوگیا، ادائیگی مراکز پرکورونا سے بچاؤکے حوالے سے خاص اقدامات کئےثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ٹنڈومحمدخان میں کفالت صارفین کوادائیگیاں شروع کردی گئیں، احساس ایمرجنسی کیش کیلئےملک بھرمیں 17ہزار پوائنٹ ہیں ، تمام کیش پوائنٹس پرتمام حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیںانھوں نے مزید کہا کہ احساس صارفین کی صحت اورتحفظ کو یقینی بنانے کیلیئے رقوم کے بائیومیٹرک ادائیگی مراکز اور وہاں قائم کاؤنٹروں کی تعداد میں خٓاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کا ہجوم نہ جمع ہو۔ یہ تصاویرپنجاب کے اضلاع شیخوپورہ اورننکانہ صاحب کے ادائیگی مراکز کی ہیں جہاں رقوم کی ادائیگیاں جاری ہیں

Courtesy Ary Urdu