جے ایس بینک نے ایس ایم ایز میں بہترین بینک اور سی ایس آر ایوارڈز جیت لئے

مالیاتی ادارے جے ایس بینک نے ایشیا منی ایوارڈز 2020ء میں ایس ایم ایز کے لئے بہترین بینک اور ’’CSR کے لئے بہترین بینک‘‘ کے ایواڑڈز جیت لئے۔ بینک نے 2019ء میں بھی ایشیاء منی کی جانب سے ایس ایم ای کے لئے بہترین بینک کا ایوارڈ حاصل کیا تھا سال 2019ء جے ایس بینک میں ترقی اور فروغ کا سال تھا۔ جب چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو قرض دینے کی بات آئے تو پاکستان کے بڑے بینکوں میں شامل جے ایس بینک سرفہرست تین بینکوں میں شمار کرتا ہے۔ متوازی کاروباری پورٹ فولیو نمو کے ساتھ بینک کا مجموعی ایس ایم ای کلائنٹ روسٹر بڑھ کر تقریباً 22 ہزار ہو گیا ہے۔ بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی کی زیر قیادت بینک نے خواتین اور معذور افراد میں کاروبار کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے۔