کرونا کے خلاف جنگ میں واٹربورڈ سندھ حکومت کے شانہ بشانہ

کرونا کے خلاف جنگ میں واٹربورڈ سندھ حکومت کے شانہ بشانہ ، جاری جنگ میں واٹربورڈنے ایک اور محاذ مارلیا  وزیربلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈنے شہرمیں کرونا کے سدباب کیلئے جراثم کش ادویہ وکیمیکل ملے پانی کا اسپرے کیلئے مشینیں تیار کرلیں  مختلف علاقوں کے رہائشیوں کا وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے اظہار تشکر ،آزمائشی طورپرچھڑکاوشروع کردیا گیاہے،ایم ڈی واٹربورڈ تیارکردہ مشینوں میں ایک وقت میں550گیلن سوڈیم ہائپو کلورائیڈ ،بلیچ ،ڈیٹول ملا پانی اسپرے کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے ،اسداللہ خان  آزمائشی طور پر شاہراہ فیصل ،پی ای سی ایچ ایس ، شاہراہ قائدین سمیت شہر کی دیگر علاقوں میں جراثم کش ادویہ کا چھڑکاو کیا گیا،ایم ڈی واٹربورڈ دورتک پریشرسے اسپرے کرنے والی مشین کو جراثم کش ادویہ کا چھڑکاو کرتے دیکھ کرشہریوں نے اظہارمسرت کیا