عمران خان کو غلط انفارمیشن دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں ٹیم پلیئر ہوں اکیلا نہیں کھیلتا

جہانگیر ترین نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے کبھی عمران خان کو غلط انفارمیشن دے کر اپنی مرضی کے فیصلے کروائے ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ میں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان کو غلط انفارمیشن دو ں۔ میری عادت نہیں ہے کہ میں چیزوں کو مینوپلیٹ کرو ں۔ میں ہمیشہ سے ایک ٹیم پلیئر ہوں اکیلا نہیں کھیلتا وفاداری پارٹی کے ساتھ نبھاتا آیا ہوں ۔حفیظ شیخ میرے اچھے دوست ہیں مہربان ہیں لیکن چینی کے معاملے میں ان کا کوئی کردار نہیں ۔چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت اسد عمر نے دی تھی اور اسد عمر نے جو فیصلہ کیا وہ اپنی مرضی سے کیا میں نے اسد عمر یا سی سی آئی کے کسی ممبر کو کبھی اس سلسلے میں کچھ نہیں کہا ۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میں یہ بات ایک دفعہ پھر کہنا چاہتا ہوں کہ جو رپورٹ آئی ہے یہ نامکمل ہے اور مکمل رپورٹ آنے کا انتظار کرنا چاہیے میں خود انتظار کر رہا ہوں ۔ چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ بالکل درست تھا کیونکہ ملک میں چینی کی کبھی بھی کمی نہیں ہوئی ۔آج بھی چینی ملک میں وافر مقدار میں موجود ہے ۔ جو لوگ یہ باتیں پھیلا رہے ہیں کہ چینی رمضان سے پہلے 110 یا 120 روپے کی ہوجائے گی یہ بالکل جھوٹ ہے ملک میں بے تحاشہ چینی موجود ہے اگر ایسی کوئی بات ہے تو میں آج اپنے سارے اسٹاک پیش کرتا ہوں مجھ سے چینی خرید لیں لیکن چینی کی کوئی کمی نہیں ہوگی جو مارکیٹ ریٹ میں مجھ سے خرید لیں۔