شہباز شریف گلابی سونڈی کے مقابلے میں کیسے ہارے؟ جہانگیر ترین نے وجہ بتا دی

جہانگیر ترین نے شبہباز شریف کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ وہ پنجاب میں دس سال حکومت کرنے کے باوجود گلابی سونڈی کا مقابلہ نہیں کرسکے ۔جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پہلے میں کاٹن کی کاشتکاری میں زیادہ توجہ دیتا تھا لیکن ہمارے علاقوں میں وائٹ فلائی بیماری نے حملہ کردیا بار بار اسپرے کرنے کے باوجود یہ بیماری ختم نہیں ہوسکی پھر گلابی سنڈی نے بھی کام خراب کیا دس سال جن لوگوں نے پنجاب میں حکومت کی انہوں نے کپاس کے کاشتکاروں کے لیے کچھ نہیں کیا ہم نے کافی کوشش کی ہے کاٹن پر میں خود بھی تحقیق کر رہا ہوں باہر کی کمپنیوں کو لاکر یہاں بہت کام کرنا پڑے گا دس سال میں جو بیڑا غرق ہوا وہ ایک ڈیڑھ سال میں صحیح نہیں ہو سکتا ۔ جہانگیر ترین نے ایک سوال پر بتایا کہ جو گنا میری شوگر ملیں خریدتی ہیں ان میں سے 92 فیصد گنا میں دوسرے کاشتکاروں سے خریدتا ہوں صرف آٹھ فیصد گنا اپنی زمینوں سے آتا ہے ۔