کروڑوں لوگوں کو دنیا کے خوبصورت مقامات کی سیر کرانے والی خوبصورت اداکارہ

وہ صرف آٹھ سال کی تھی جب اس کے والد دنیا سے چلے گئے ماں نے اکیلے ہی دو بچوں کو پالا ۔وہ اپنے بھائی سے بے حد پیار کرتی ہے جب پنجاب میں فسادات شروع ہو گئے وہ اپنی ماں کے دوپٹے میں چھپ گئی کہ کوئی اسے شوٹ نہ کرسکے ۔
25 ستمبر 1977 کو لدھیانہ پنجاب بھارت میں پیدا ہونے والی یہ دیویا دتہ کی کہانی ہے جسے دنیا ایک ماڈل اور اداکارہ کے طور پر جانتی ہے اس نے ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اپنی عمدہ اداکاری اور دلفریب آواز کا جادو جگاتے ہوئے اپنی الگ پہچان بنائی ۔
عشق میں جینا عشق میں مرنا اس کی پہلی فلم تھی جو انیس سو چورانوے 1994 میں ریلیز ہوئی .
1995ءمیں ویر گاتی ڈرامے میں ایک اچھا کردار ملا اس کے بعد سکھ شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے والی مسلمان بیوی زینب کے کردار سے شہرت حاصل ہوئی ۔
انیس سو ننانوے میں شہید محبت بوٹا سنگھ جیسی تاریخی فلم میں اہم کردار نبھایا یہ پنجابی زبان میں بننے والی فلم تھی جو سپر ہٹ ہوئی ۔
2004 میں ایک رومانٹک ڈرامہ ویرزارہ میں شبوکا کردار ادا کیا۔

فلم فیئر ایوارڈ ملا 2008 میں کامیڈی فلم ویلکم ٹو سجن پور میں اداکاری کی اور آئفا ایوارڈ حاصل کیا 2009 میں دہلی 6 نامی فلم میں جلیبی کا کردار ادا کیا ۔
2011 میں اسٹینلے کا دھابا فلم بنی اور 2012 میں ایک ڈرامہ ہیروئن کیا ۔2013میں بھاگ ملھا بھاگ ۔ایک ۔ اسپورٹس بائیو گرافیکل ڈرامہ تھا جس میں مل حسین کی بہن ایشری کور کا کردار نبھایا ۔
اب تک ساٹھ فیچر فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں دو انٹرنیشنل پروڈکشنز بھی شامل ہیں 2014 میں ایک مشہور ہارر فلم راگنی ایم ایم ایس ٹو میں ڈاکٹر کا کردار نبھایا سپر ہٹ ہوئی ۔
دیویا دتا کو ایک ٹی وی پروگرام کے ذریعے دنیا گھومنے اور ناظرین کو نئے خوبصورت مقامات دکھانے کا موقع ملا اس پروگرام کے ذریعے اس نے مختلف شہروں اور ملکوں کی سیر کی اور کروڑوں لوگوں کو ان خوبصورت سیاحتی مقامات اور وہاں کی روایت کے بارے میں بتایا جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا ۔
دیویا دتہ اپنی ماں سے بہت محبت کرتی ہے اس نے اپنی ماں کے بارے میں ایک کتاب بھی لکھی ہے ۔