کورونا وائرس کے پیش نظر ایف اے ٹی ایف کی پاکستان کو سہولت

کرونا وائرس کے باعث معاشی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے مقررہ وقت بڑھایا گیا، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو سفارشات پر عملدرآمد کیلئے اکتوبر 2020 کا وقت دے دیا۔پاکستان اکتوبر تک سفارشات پر عملدرآمد کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا فیصلہ ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کو جون 2020 تک کا وقت دیا گیا تھا

Courtesy GNN urdu