مشکل کی اس گھڑی سےمزید مضبوط قوم بن کرنکلیں گے، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 231 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کورکمانڈرز نے اپنے متعلقہ ہیڈکوارٹرز سے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنےکیلئےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وبا کے پیدا شدہ صورتحال کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئیقبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ کرونا وائرس سے نبردآزما بلوچستان کے میڈیکل اسٹاف کیلئے ضروری سامان بھجوادیاگیا، ضروری میڈیکل سامان آرمی چیف کی ہدایت پربھجوایا گیا، جس میں پرسنل پروٹیکٹو آلات اور طبی ساز وسامان شامل ہے۔

Courtesy Ary News Urdu