لاکھڑا مائنز پر کام کرنے والے مزدوروں کو خیبر پختونخواہ جانے سے روک دیا گیا

سندھ کی مشہور لاکھڑا مائنز پر کام کرنے والے مزدوروں کو ان کے آبائی علاقوں میں جانے سے روک دیا گیا ہے ۔مزدوروں کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں خصوصا خیبرپختونخوا جانا چاہتی ہے لیکن سندھ حکومت کی جانب سے انہیں خیبرپی کے جانے کی اجازت نہیں مل رہی اطلاعات کے مطابق مزدوروں کو راشن کی کمی کا سامنا تھا اور مالی مسائل پیدا ہو رہے ہیں جن کی وجہ سے وہ فوری طور پر اپنے آبائی علاقوں میں اپنے پیاروں کے پاس جانا چاہتے ہیں لیکن صوبائی حکومت انہیں سندھ سے خیبرپختونخوا کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دے رہی دوسری طرف سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ لاکھڑا مائنز پر موجود مزدوروں کا سندھ حکومت مکمل خیال رکھ رہی ہے اور متواتر راشن فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو کسی قسم کے راشد کے مسائل کا سامنا نہیں ہے لاکھڑا میں موجود مزدور خیبرپختونخوا جانا چاہتے ہیں جنہیں ڈپٹی کمشنر نے لانگ ڈاؤن کی وجہ سے منع کیا اسسٹنٹ کمشنر نے بھی لاکھڑا مائنس کا دورہ کیا اور وہاں موجود مزدوروں سے ملاقات کی۔