وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نجی اسپتالوں کے مالکان اور سی ای اوز سے ملاقات

ڈاکٹر عاصم حسین ضیاالدین اسپتال، ڈاکٹر عبد الباری انڈس اسپتال ،ڈاکٹر جنید علی شاہ اے او اسپتال، سلمان فریدلیاقت نیشنل اسپتال، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عیسیٰ لیبارٹریز اور سرجن ادیب رضوی ایس آئی یو ٹی سمیت دیگر کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے خصوصی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نجی  اسپتالوں کے مالکان اور سی ای اوز سے ملاقات میں کہا کہ میں آپ سب کو آن بورڈ لینا چاہتا ہوں،   مجھے اس جنگ میں آپ سب ماہرین کی رہنمائی اور مدد چاہئے،   یہ اتنی بڑی جنگ ہے اس میں ہماری حکومت کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے،  ہم نے اپنی ترجیحی کیئر اسپتالوں میں کورونا وائرس کیسز کیلئے آئی سی یو اور سی سی یو بھی قائم کیے ہیں،  ہم نے تمام سرکاری اسپتالوں اور الگ بھی آئیسولیشن سینٹرز بنائے ہیں، 

 آپ کی نجی اسپتالوں میں کووڈ19 کے الھ بیڈز، آئی سی یو ہونے چاہئیں،  سندھ حکومت کے محدود وسائل ہیں اس کے باوجود 104 بستروں کا سرکاری اسپتال میں انتظام کیا ہے،   ہمیں جتنے ٹیسٹ چاہئیں کٹس کم ہونے کی وجہ سے نہیں کر پارہیں،  اس موقع پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ  تمام نجی اسپتال سندھ حکومت کے ساتھ ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہیں،
 سلمان فرید لیاقت نیشنل اسپتال:    ہمیں پرسنل پروٹیکٹو اکیومینٹس (پی پی ایز) چاہئیں،   ہمیں کٹس، پی پی ایز، ڈرگ چاہئیں،   ہماری مالی مدد کریں تاکہ ہم مریضوں کا علاج سستے داموں کر سکیں۔
 ڈاکٹر جنید شاہ:  سندھ حکومت نے زبردست کام کیے ہیں،   کورونا وائرس کا مریض نارمل اسپتال بھیجنا ہی نہیں چاہئے،   ہم آپ کیلئے ہر طرح حاضر ہیں۔