تمام نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں بیس فیصد رعایت کرنے کی ہدایات جاری

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی ہدایات پر محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے تمام نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں بیس فیصد رعایت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، یہ رعایت کرونا وائرس کے باعث صوبے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی سہولت کے پیش نظر دی گئی ہے. سعید غنی۔ کچھ روز قبل ہم نے تمام نجی اسکولز کو والدین کو رعایت کی ہدایات دی تھی، تاہم اب تمام طلباء کو 20 فیصد فیسوں میں دو ماہ تک رعایت دینے کی ہدایات دی گئی ہیں. سعید غنی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے اپنے تمام طلباء کی فیس میں 20 فیصد لازمی رعایت دیں گے، یہ رعایت ماہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں طلباء کو دی جائے گی۔ کوئی بھی اسکول کسی بھی تدریسی یا غیر تدریسی عملے کو اس دوران ملازمت سے نہیں نکالے گا۔ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو اس دوران مکمل تنخواہ کی ادائیگی کرنا ہوگی ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی. نوٹیفکیشن، اس سلسلے میں اگر کسی اساتذہ کو اپنی شکایات کا اندراج کرانا ہے تو وہ ڈائیریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کو کرسکے گا. نوٹیفکیشن