چاغی کے صدر مقام دالبندین کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری کا تبادلہ معمہ بن گئی

 کمشنر ایاز مندوخیل کا چیف سیکرٹری کو لکھے مراسلے میں تبادلہ منسوخ کرنے کی گزارش
چاغی: ایک گروپ عائشہ زہری کو ہراساں کرکے دباؤ میں لارہا ہے، کمشنر کا مراسلے میں ذکر،  عائشہ زہری نے لیویز رسالدار کو رشوت لیتے پکڑا تو ان کے خلاف مہم شروع ہوئی، کمشنر رخشان ڈویژن،  عائشہ زہری نے راشن بھی من پسند افراد کو دینے سے انکار کیا، کمشنر رخشان ڈویژن، عائشہ زہری نے ذاتی خدمت گار کی بجائے حکومتی افسر کے طور پر کام کیا، کمشنر رخشان ڈویژن،  مخصوص گروپ نے بات نہ ماننے پر عائشہ زہری کو برے نتائج کی دھمکی دی تھی، کمشنر رخشان ڈویژن، عائشہ زہری کے لیویز گارڈز کو بطور سزا واشک پھینک دیا گیا، کمشنر رخشان ڈویژن،  عائشہ زہری نے ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کمشنر رخشان ڈویژن کے مراسلے میں ذکر۔