ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے

دنیا کرونا وائرس کی وجہ سے لاکھ ڈاؤن میں ہے اور سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں ہیں لیکن ان حالات میں بھی قومی احتساب بیورو نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے اپنے پیار میں کمی نہیں آنے دی اور اب انہیں غیر قانونی الاٹمنٹ کے ایک کیس میں نیا سوالنامہ بھیج دیا ہے نیب لاہور نے غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو سوالنامہ لندن میں ایون فیلڈ اور لاہور میں ماڈل ٹاؤن کے پتے پر بھجوایا ہے ساتھ ہی نواز شریف کو نیب نے طلب بھی کیا ہے ۔