شیرنی سے شیر ڈرتا ہے لیکن کرونا نہیں، چڑیا گھر کی شیرنی کو بھی کرونا وائرس نے شکار کرلیا

شیر جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے لیکن وہ بھی شیرنی سے ڈرتا ہے لیکن شیرنی سے کرونا وائرس نہیں ڈرتا ۔چڑیا گھر کی ایک شیرنی بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہے ۔ کورونا وائرس سے امریکا کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیویارک کے چڑیا گھر کی ایک شیرنی بھی متاثرہوگئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق نیویارک کے برونکس زو کی شیرنی میں کورونا وائرس جیسی علامات ظاہر ہونے کے بعد اس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا کا شکار ہونے والی شیرنی کی عمر 4 سال ہے اور اس کے ساتھ ہی چڑیا گھر کے دیگر 5 جانور بھی بیمار پڑ گئے ہیں اور ان میں بھی کورونا جیسی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئی ہیں تاہم ان میں سامنے آنے والی علامات شدید نہیں۔