دبئی کی شاہی فیملی کے 14 ارکان لاک ڈاؤن کے دوران کراچی میں کیا کر رہے تھے؟

امارات ایئرلائن کا خصوصی طیارہ پیر کو دبئی کی شاہی فیملی کے 14 ارکان کو لے کر کراچی سے دبئی روانہ ہوگیا ۔روانگی سے قبل کراچی ایئر پورٹ پر شاہی خاندان کے ارکان کی مکمل اسکریننگ کی گئی اور ان کے سامان کوبھی ڈس انفیکشن کیا گیا ۔امارات کی خصوصی پرواز EK 9231 کے لیے حکومت پاکستان نے خصوصی اجازت دی تھی ۔دریں اثنا حکومت کی ہدایت پر تاشقند، دوشنبے اور بغداد میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر دو خصوصی پروازیں پیر کو اسلام آباد پہنچ گئیں۔  لوگوں کے لیے یہ بات حیران کن تھی کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جب سب لوگ اپنے اپنے شہروں میں محدود ہو چکے ہیں ان حالات میں دبئی کی شریف فیملی کے 14 ارکان کراچی میں کیا کر رہے تھے جنہیں دبئی بھیجنے کے لیے ہمارا العین کا خصوصی طیارہ بھیجنا پڑا اور شاہی فیملی کے ان ارکان کی واپسی کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی اجازت نامہ جاری کرنا پڑا ۔