کورونا وائرس کی صورتحال سے اربوں روپے کا نقصان، سندھ حکومت کا مختلف طبقات کو ریلیف دینے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

کراچی :  سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سےاربوں روپے کا نقصان، اس ضمن میں سندھ حکومت نے مختلف طبقات کو ریلیف دینے کےلیےآرڈیننس لانے کا فیصلہ کیاہے۔مجوزہ آرڈیننس کےمندرجات پر غور کے بعد اسکی تیاری شروع کردی گئی ہے۔مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو فوری طور پر آرڈیننس کا ڈرافٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔یہ فیصلہ سندھ کابینہ کےسینئر ارکان سےوزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے مشاورت کے بعد کیا ہے جسکی تصدیق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کردی ہے مجوزہ آرڈیننس میں مختلف سیکٹرز کےلیےمحصولات کی وصولی نرم کی جائےگی۔صوبائی محصولات کی وصولی میں رعایت بھی مجوزہ آرڈیننس میں شامل ہیں۔ ریلیف دینے کےلیے ٹیکسز میں تین ماہ تک چھوٹ دینے کی تجویز ہے آرڈیننس منظوری کےبعد فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔آرڈیننس کےتحت تین ماہ کےلیےپروفیشنل ٹیکس میں چھوٹ دی جائےگی۔ سندھ ریونیو بورڈ کےتحت صوبائی حکومت کاروباری طبقے،پروفیشنلز اور بڑی کمپنیز کو رعایت دے گی۔مجوزہ آرڈیننس میں کرایہ داروں اور اسکولوں کی فیس کی ادائیگی کے حوالے سے ریلیف فراہم کیا جائےگا۔